کُچھ پَل والد کی یاد میں

یوں تو ہر انسان کی زندگی میں نہ جانے کتنے لمحے آتے ہیں۔ ہر انسان اپنی زندگی میں اچھے اور برے دور سے گزرتا ہے۔ لیکن کچھ بُرا دور ایسا بن جاتا ہے کہ جیسے وہاں زندگی ٹھہر سی گئی ہو۔ اگر انسان اُس دور میں واپس جائے تو اُسے یقین نہیں ہوتا کہ کس طرح اللہ نے اُسے صبر عطا کیا تھا۔ وہ شخص جو اُس کے لیے سب کچھ تھا، آج اُس کے درمیان نہیں تھا۔ اور وہ شخص جو کبھی اُس کے ساتھ اُٹھتا بیٹھتا تھا، آج اُسی کو اپنے ہاتھوں سے زمین میں دفنا کر آیا تھا۔ گویا اُس نے اپنی زندگی کے سب سے عزیز رشتے کو، جس کے ساتھ اُس کا بچپن گزرا تھا، کیڑوں مکوڑوں کے حوالے کر آیا تھا۔ بچپن میں اُن کا ساتھ اگر میں بچپن کی بات کروں تو لوگ کہتے تھے کہ وہ مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتے تھے۔ شاید مجھے بھی یہی لگتا تھا کہ وہ مجھے سب سے زیادہ چاہتے ہیں۔ بہت خوشی ہوتی تھی وقت گزارنا ان کے ساتھ۔ اگر کوئی چیز مجھے اچھی لگ جاتی اور میں ان سے کہتا، تو وہ ضرور لے کر آ دیتے۔ جب ہم بڑے ہوئے تو انہوں نے ہمیں شہر کے سب سے اچھے اسکول میں داخل کرایا۔ پتہ نہیں کیوں، وہ بچپن سے ہی مجھے یہ بات کہتے رہتے تھے کہ میرے جانے کے بعد گھر کی ذمہ داری تمہارے ا...